ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :فصلوں کو تحفظ دینےکےلئے خریدی گئی پلاسٹک چادرو ں پر کسانوں کو مالی امداد : محکمہ باغبانی سے رابطہ کرنے کی درخواست

بھٹکل :فصلوں کو تحفظ دینےکےلئے خریدی گئی پلاسٹک چادرو ں پر کسانوں کو مالی امداد : محکمہ باغبانی سے رابطہ کرنے کی درخواست

Wed, 21 Dec 2022 20:11:08    S.O. News Service

بھٹکل:21؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) سال 2022-23کے قومی باغبانی مشن منصوبے کےتحت کسانوں کی فصلوں کو حفاظتی ماحول میں کاشت کرنے ، فصلوں کو خراب ہونے سےبچانے  سمیت مٹی اور دھول سےبچانےکےلئےخریدے جانے والی پلاسٹک چادروں پرمحکمہ باغبانی کی جانب سے کسانوں کو مالی امداد دئیےجانےکااعلان کیاگیا ہے۔

محکمہ باغبانی کے ڈائرکٹر ایچ کے بیلگی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ جو کسان اپنی فصلوں کی موسم اور ماحول سے حفاظت کےلئے پلاسٹک چادر(Plastic Mulching) کی خرید  کےلئے زیادہ سے زیادہ فی ہیکٹر 32000روپئے کا خرچ کئے جانے پر انہیں 50فی صد کی رعایت دیتےہوئے فی ہیکٹر  16000روپئے دئیےجائیں گے۔پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ  جوکسان پہلے عرضی دیں گے انہی کو ترجیح  دی جائے گی۔ اس سلسلےمیں کسان زائد معلومات کے لئے محکمہ باغبانی کے بھٹکل دفتر سے رابطہ کرتےہوئےیا بالمشافہ دفتر پہنچ کر معلومات حاصل کرسکتےہیں ۔ یا پھر ذیل کےکسی  افسر سے بذریعہ موبائیل رابطہ کرکےجانکاری لے سکتے ہیں۔

1۔شویتا ایم کرکی ۔ 9019345895                       2۔ منوہر نائک ۔ 9141656545


Share: